تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

گرینڈ الائنس کا غیر معینہ مدت کے لاک ڈاؤن کا اعلان، سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ (ویب نیوز)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس بلوچستان کے سربراہان عبدالقدوس کاکڑ اور یونس کاکڑ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ رہنماؤں کے مطابق 18 جون سے صوبہ بھر میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، جبکہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں روزانہ احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے، جبکہ 19 جون سے کوئٹہ میں مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجرا تک تادمِ مرگ دھرنا دیا جائے گا۔ گرینڈ الائنس نے گرفتار ملازمین کی فوری رہائی اور مطالبات کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ بھی کیا۔