تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

گرینڈ الائنس پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت، مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز)فغان قومی موومنٹ (اے کیو ایم) نے اپنے بیان میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے شرکا اور منتظمین پر مبینہ پولیس لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو دباؤ کے ذریعے نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے۔ جماعت نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور احتجاجی صورتحال کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔