مقامی ۱۸ جون ۲۰۲۶

گرینڈ الائنس ملازمین پر تشدد اور گرفتاریاں جمہوری اقدار کے منافی ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ (ویب نیوز)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے گرینڈ الائنس کے ملازمین پر مبینہ لاٹھی چارج، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری رویوں کے خلاف قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ملازمین اور ڈاکٹر برادری اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، لہٰذا حکومت کو طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے، مقدمات ختم کیے جائیں اور ملازمین و ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔