کوئٹہ(ویب نیوز)چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے تحصیل کھڈکوچہ میں محکمہ داخلہ کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کیے گئے کرفیو کو بلاجواز، عوام دشمن اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرفیو کے باعث علاقے میں روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے، باغات اور فصلیں متاثر ہو رہی ہیں، طلبہ کی تعلیم، مریضوں کی علاج تک رسائی، کاروباری سرگرمیاں اور شہریوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے ایسے اقدامات کرے جن سے عوام کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور کھڈکوچہ کے عوام کے جائز حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
