کوٹہ (ویب نیوز) شہر میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
