کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ کسٹمز کے بعض اہلکاروں کی مقررہ مدتِ تعیناتی مکمل ہونے کے باوجود حساس مقامات پر پوسٹنگ برقرار رکھنے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض اہلکار مقررہ مدت پوری ہونے کے باوجود بدستور حساس مقامات پر تعینات ہیں، جس پر متعلقہ حکام سے تعیناتیوں اور پوسٹنگ کا مکمل ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی تعیناتی میں مقررہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور شفافیت یقینی بنائی جائے، جبکہ طویل عرصے سے حساس مقامات پر تعینات اہلکاروں کی پوسٹنگ کا بھی جائزہ لیا جائے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسٹمز حکام ریکارڈ سامنے لا کر واضح کریں کہ مقررہ مدت مکمل ہونے کے باوجود بعض اہلکاروں کو حساس مقامات پر برقرار رکھنے کی کیا وجوہات ہیں۔
