تازہ ترین ۱۳ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ: ٹیکس اور ہیومن ریسورسز کنسلٹنٹس کے لیے بی آر اے میں رجسٹریشن اور ٹیکس تعمیل لازمی قرار

کوئٹہ((وېب نيوز)بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے صوبے بھر میں خدمات فراہم کرنے والے تمام ٹیکس کنسلٹنٹس، ہیومن ریسورسز(ایچ آر) اور پرسنل ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹس کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ اگر وہ تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں تو فوری طور پر بی آر اے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ تمام متعلقہ کنسلٹنٹس بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ بی آر اے کے مطابق، مذکورہ بالا خدمات پر سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس مخصوص شعبے کے لیے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ یا ایڈجسٹمنٹ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ تمام رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان پر لازم ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر اپنے ٹیکس گوشوارے (ریٹرنز) جمع کرائیں اور واجب الادا ٹیکس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے اپنے بیان میں تشریح کی ہے کہ ٹیکس قوانین کی تعمیل نہ صرف ایک آئینی و قانونی ذمہ داری ہے بلکہ یہ صوبے کی مجموعی ترقی، عوامی خدمات کی بہتری اور شفاف معیشت کے فروغ کے لیے بھی انتہائی ناگزیر ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے رجسٹریشن، ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کاروباری برادری کو کسی دفتری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باآسانی اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔ اتھارٹی نے تمام ٹیکس، ہیومن ریسورسز اور پرسنل ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹس سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی، بھاری جرمانے یا دیگر محکمانہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے پورٹل ہینڈل سے رجسٹریشن مکمل کریں اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کا ث