تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ: واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال، کل سے پانی کی سپلائی بند

کوئٹہ (ویب نیوز): کوئٹہ میں پانی کی فراہمی کے بحران میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے کل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر بھر میں واٹر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہے گی، جس سے لاکھوں شہری متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اور اپنی ضرورت کے مطابق پہلے سے ذخیرہ کر لیں۔ واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی وجوہات اور مطالبات سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔