کوئٹہ(ویب نیوز)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں شہریوں نے مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ مار کی شکایات سامنے لاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بعض افراد نوجوانوں کو مختلف حیلوں سے جال میں پھنسا کر یرغمال بناتے اور بعد ازاں صلح یا مقدمہ ختم کرنے کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اجنبی افراد کی درخواست پر سنسان مقامات یا نامعلوم گھروں میں جانے سے گریز کریں اور مشتبہ صورتحال میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
