تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ میں 18 نئی گرین بسوں، الیکٹرک بس سروس اور نئے بس اسٹاپس کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کو وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کے فیڈر روٹس پر مزید 18 گرین بسیں چلانے کے لیے 700 ملین روپے، 50 جدید بس اسٹاپس کی تعمیر کے لیے 124 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بس سروس شروع کرنے اور خواتین کی ای بائیک اسکیم کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔