تازہ ترین ۲۰ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ میں ڈی ایس پی عبدالحکیم کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

کوئٹہ(ویب نیوز) مرکزی پولیس دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی عبدالحکیم، جو اس سے قبل لیویز کے اسلحہ خانے کے انسپکٹر اور بعد ازاں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی تعینات رہے، کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق انہیں مسلسل غیر قانونی غیر حاضری، سنگین بدسلوکی اور محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ مرکزی پولیس دفتر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ کارروائی متعلقہ محکمانہ قوانین اور ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔