کوئٹہ (ویب نیوز): کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
