مقامی ۲ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ میں پولیس اور موبائل سنیچرز کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم ہلاک، دو زخمی گرفتار

کوئٹہ (ویب نیوز) کیچی بیگ پولیس نے راہزنی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ موبائل سنیچرز سے مقابلہ کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سریاب کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران 11 چھینے گئے موبائل فون، ایک ٹی ٹی پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔