مقامی ۲ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ میں پشین ٹیکسی سروس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دو کمپنیاں سیل، چار گاڑیاں ضبط

کوئٹہ(ویب نیوز)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پشین ٹیکسی سروس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹیکسی کمپنیوں کو ٹرانسپورٹ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر سیل کر دیا جبکہ چار گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ حکام کے مطابق روڈ پرمٹ، فٹنس، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن، کرایوں اور مسافروں کی تعداد کی جانچ پڑتال کے دوران بغیر پرمٹ چلنے والی گاڑیوں، اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ آر ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو حکومتی قوانین پر عمل کرنا ہوگا، بصورت دیگر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔