تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ میں وکلا کا فیس لیس ٹرائل کے خلاف عدالتوں میں شدید احتجاج، نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ میں سیشن کورٹ، کچہری اور انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں وکلا برادری نے فیس لیس ٹرائل کے قانون کے خلاف ججز کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وکلا نے اس قانون کو غیر منصفانہ اور آئین و قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کے خلاف جاری فیس لیس ٹرائل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی، جبکہ وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شفاف انصاف کے لیے کھلی عدالتی کارروائی اور ملزمان کے دفاع کا حق بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر متنازع نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو وکلا اپنا احتجاج مزید وسیع کریں گے۔