کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک پل کے نیچے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت علی احمد اور محمد عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ زخمی کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ کے محرکات معلوم کیے جا رہے ہیں۔
