کوئٹہ (ویب نیوز)شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت روکنے کے لیے تھانہ منظور شہید پولیس نے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا۔ پولیس نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی تلاشی کے ساتھ شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ شہر میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
