تازہ ترین ۶ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت

کوئٹہ(ویب نیوز) سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کرکے بعض راستے بند کر دیے گئے ہیں، پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 اگست سے حساس علاقوں میں سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے، جبکہ موبائل فون سروس، انٹرنیٹ کی بندش اور ضرورت پڑنے پر کرفیو نافذ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔