کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ میں غیر قانونی جوئے کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق 3 ستمبر 2026 کو این سی سی آئی اے سائبر کرائمز ٹیم نے سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، دو گاڑیاں، کیمرہ اسٹینڈ، آئی پیڈ سمیت دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے حوالے سے سائبر کرائمز دفتر میں قانونی کارروائی مکمل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح میں غیر قانونی جوئے اور سائبر جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
