مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ میں ایک شہری کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں ایک شہری کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام نومولود بچوں کو خصوصی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور انہیں آئندہ دس روز تک خصوصی نگہداشت فراہم کی جائے گی۔ والدین کے پہلے سے تین بچے موجود تھے، یوں خاندان میں بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ پانچ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کی خبر پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی صحت کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔