کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 3200 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ فی کلو آٹے کی قیمت میں تقریباً 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے بڑھتی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
