کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل) بلوچستان بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار ہے جبکہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، کچھی، نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی اور دیگر میدانی علاقوں میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض علاقوں میں درجہ حرارت 53 ڈگری تک بھی جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 10 اور 11 مئی کے دوران بعض علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
