مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی سخت

کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز جمعہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر تلاشی لی گئی۔ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت اور دینی مدارس کو ہراساں کرنے کے خلاف جمعہ کے خطبات میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور یوم احتجاج منایا گیا۔ علماء کرام نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت عالم اسلام اور پاکستان کے مسلمانوں کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مقررین نے کہا کہ مدارس اور علماء لاوارث نہیں اور مدارس کی رجسٹریشن اور فنڈنگ کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔