مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ سریاب میں آئل بازر میں آگ، دو افراد جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کسٹم کے قریب پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل بازر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ میٹروپولیٹن فائر سروسز کی چھ گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔