تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ: درخشان کسٹمز کی بڑی کارروائی، ٹرک سے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد

کوئٹہ (ویب نیوز) درخشان کسٹمز نے ایک اہم کارروائی کے دوران خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس کے خفیہ خانوں سے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کلیکٹر کسٹمز شاہد خان اور ڈپٹی کلیکٹر رضوان کی ہدایت پر انسپکٹر محمد علی مندوخیل اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات ملک کے مختلف شہروں میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹرک اور منشیات کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم اور اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔