کوئٹہ (ویب نیوز): کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں ہفتہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 37 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
