سوراب (ویب نیوز)کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پر سوراب کے علاقے نغاڑ میں دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کردیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کوئٹہ، نوشکی اور پشین سے بتایا جاتا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
