مقامی ۱۱ مئی ۲۰۲۶

کوئٹہ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت نے پیٹرولیم کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، محمود خان بادینی

کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) چیرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین محمود خان بادینی نے آئے روز ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ بالجبر والا ظلم قرار دیا کیونکہ مختلف ناموں سے کئی ٹیکسز لگا کر دراصل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو کمائی کا ذریعہ بنالیا، پیٹرول اور ڈیزل مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ فی لیٹر پیٹرول پر 198 روپے اور ڈیزل پر 113 روپے سے زائد کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں۔پیٹرول کی ٹیکسز کے بغیر قیمت 216 روپے 68 پیسے بنتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر پریمیم بھی شامل ہے۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 113 روپے 71 پیسے ٹیکسز شامل ہیں، ٹیکسز کے بغیر اس کی فی لیٹر قیمت تقریبا 301 روپے بنتی ہے، ڈیزل پر 42 روپے 60 پیسے لیوی،32 روپے 48 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے،ڈسٹری بیوشن مارجن کی مد میں تیل کمپنیوں کو 787 روپے اور منافع 864 روپے دیا جارہا ہے، 7 روپے 25 پیسے فریٹ مارجن، ڈھائی روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے لہذااختیاردارعوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑنا بند کریں تیل کی قیمتوں میں وافر مقدار میں کمی کریں اورتمام پٹرولیم مصنوعات خصوصا ڈیزل پرتمام بلاجواز ٹیکسز ہٹائیں زیادہ سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی وصول کرکے ان کے علاوہ باقی تمام ٹیکسزظالمانہ ہیں مندرجہ بالا اضافی ٹیکسزواپس لیئیجائیں آخر میں ہم ایک مطالبہ کرتے ہیں کہ خدا را کوئی ہمیں کوئی ریلیف دینیکا مذید کوئی جہانساں نہ دیں بلکہ تیل خصوصا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے وافر مقدار میں کمی کریں جو واحد ذریعہ ہوگا مہنگائی کو قابو کرنے کی ۔