مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ، چمن اور مختلف اضلاع میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز

کوئٹہ(ویب نیوز) چمن اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ حکام کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ ان کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز فورس اور مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کارروائیوں کے بعد متعدد افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی بھی تیز ہو گئی ہے، جبکہ بعض افراد کو قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد واپس بھیجا جا رہا ہے۔