کوئٹہ(ڈیلی صداقت ویب نیوز)ترجمان آل پاکستان بس ٹرانسپورٹ یونین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سانحہ لکپاس کسٹم وئیر ہاوس کے حوالے سے چیئرمین آل پاکستان بس ٹرانسپورٹ یونین حاجی میر دولت علی لہڑی کے زیر صدارت تمام ٹرانسپورٹرز کا اہک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام روٹ کے ٹرانسپورٹ زمہ داران سمیت ٹرک ،مزدا ٹرالر مال بردار و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مالکان شریک ہوئے اجلاس میں لکپاس کسٹم وئیر ہاوس میں لگنے والی ہولناک آگ سے ٹرانسپورٹروں کو ہونے والی نقصان کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے چیئرمین آل پاکستان بس ٹرانسپورٹ یونین حاجی میر دولت علی لہڑی نے بتایا کہ لکپاس وئیر ہاس میں ٹرانسپورٹ کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہوا ہے بلوچستان میں ٹرانسپورٹ برادری روز اول سے ہی شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا تھے رہی سہی کسر لکپاس کسٹم کے وئیر ہاوس میں لگنے والی آگ نے پوری کردی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پرامن طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں وفاقی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ وہ لکپاس کسٹم کے وئیر ہاس لگنے والی آگ سے بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کو جو مالی نقصان ہوا وہ اس نقصان کا ازالہ کریں کیونکہ یہ آتشزدگی محمکہ کسٹم کے نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کے لئے معمولی چیزوں کو جواز بنا کر گاڑیوں کو کیس کیا جاتا تھا اور ضبط کرکے سالوں سال کیس شروع ہی نہیں کرتے اگر یہ ان گاڑیوں کو بروقت ریلیز کرتے اور ان کا کیسوں کا پیروی ہوتا تو آج وفاقی حکومت کو اربوں روپے ٹیکس کی مد میں ملتا لیکن افسوس کہ کسٹم نے بلوچستان کے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بناکر اربوں کا نقصان پہنچایا وفاقی حکومت فوری طور پر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کریں اور ٹرانسپورٹروں کا ازالہ کریں اگر ہماری شنوائی نہیں ہوئی تو ہم تمام ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے اور ساتھ ساتھ قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔
