کراچی (ویب نیوز) تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں 3 ستمبر کو تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، جبکہ جنرل سیکریٹری کراچی تاجر اتحاد منہاج گلفام کے مطابق موبائل اور الیکٹرانک مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ملک گیر پُرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ بازاروں اور سڑکوں تک بڑھایا جائے گا اور عوام کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔
