لاہور (ویب نیوز): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل کے پہاڑ آج بھی ان کی بے مثال جرات اور قربانی کے گواہ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے معرکۂ کارگل میں دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر بہادری اور جوانمردی کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے اس عظیم سپوت کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گی اور ایسے بہادر جوانوں کی موجودگی میں دشمن کبھی بھی وطنِ عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
