پشین(صداقت انٹرنیشنل نیوز )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد نے کہا ہے کہ اے این پی جیسی قوم پرست قوم دوست وطن دوست جمہوری اور اصولی سیاسی جماعت کی مضبوطی اس کی تنظیمی ساخت آئینی بالادستی اور فولادی نظم و ضبط میں مضمر ہے ایک منظم جماعت ہی عوام کے حقیقی مسائل کی موثر ترجمانی اور جمہوری اقدار کو فروغ دے سکتی ہے کارکن اور عہدیدار اس بات کا پابند ہے کہ وہ پارٹی آئین کی پاسداری کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھے 8۔مئی بروز جمعہ صبح 10بجے باچاخان مرکز پشین میں منعقدہ ضلعی مجلس عاملہ کااجلاس دور رس اثرات کاحامل ہوگا جس میں اے این پی کے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی خصوصی شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز پشین میں اے این پی ضلع پشین کے ضلعی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا اجلاس کی صدرات ضلعی صدر اصغر علی ترین نے کی جس میں کابینہ اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور ضلع میں امن وامان کی ابتر صورت حال بے تحاشا گرانی مہنگائی ملازمین کی مشکلات ومصائب پر تفصیل سے غور و خوض ہوا اجلاس میں8۔مئی کو باچاخان مرکز پشین میں ضلعی مجلس عاملہ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا جس میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی خصوصی شرکت کرینگے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایک مضبوط منظم اور عوامی قوت بنانے کے لیے ہر سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو فعال اور کارکنان کی سیاسی تربیت کو یقینی بنایا جائے گا یہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے نظریے عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھا سکتے ہیں اجلاس میں ضلعی مجلس عاملہ کے جملہ اراکین سے استدعا کی گئی کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں
