مقامی ۳ جولائی ۲۰۲۶

ژوب کا المناک بس حادثہ، ایمرجنسی ریسکیو نظام کی کمزوریاں بے نقاب

ژوب (ویب نیوز) ژوب کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک بس حادثے نے بلوچستان کے ایمرجنسی ریسکیو نظام کی سنگین خامیوں کو بے نقاب کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی منتقلی کے لیے ایک بھی ایمبولینس موجود نہیں تھی، جس کے باعث مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں انجام دیں اور متاثرین کو لوڈنگ گاڑیوں، پک اپس اور دیگر نجی گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ شہریوں، سماجی حلقوں اور مقامی عمائدین نے حکومت بلوچستان، محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر جدید ایمبولینس سروس، ریسکیو اسٹیشن، ٹراما سینٹرز اور ہنگامی طبی امداد کے مراکز قائم کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کے دوران بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔