ژوب (ویب نیوز): حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ضلع ژوب میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ مختلف علاقوں میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انتظامیہ کے مطابق امدادی ٹیمیں رات بھر مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں جبکہ تمام متعلقہ ادارے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
