ژوب (ویب نیوز) ژوب شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث مکانات گرنے کے تین مختلف واقعات میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 50 سالہ تنزیلہ، 11 سالہ سلمان شاہ اور ڈھائی سالہ ماریہ بی بی شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ بران کاکڑ امدادی عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا۔
