مقامی ۹ ستمبر ۲۰۲۶

ژوب: زیارت کراس کے قریب اغوا ہونے والے دو ملازمین بازیاب

ژوب (ویب نیوز)ضلع ژوب میں زیارت کراس کے قریب گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے کنسٹرکشن کمپنی کے دو ملازمین بازیاب ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کلی اپوزئی کے رہائشی کمال خان مندوخیل اور خیال محمد کبزئی کی بازیابی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دونوں افراد کو گزشتہ روز زیارت کراس کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، بازیابی کے بعد ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔