ڈیرہ مراد جمالی(ویب نیوز) نامعلوم تخریب کاروں نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے ارسلان سی این جی اسٹیشن کی دیوار کے قریب ٹائم بم نصب کرکے دھماکہ کردیا، جس سے اسٹیشن کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ٹائم بم میں تقریباً ایک کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
