مقامی ۱۳ مئی ۲۰۲۶

ڈیرہ بگٹی: پیرکوہ میں بم دھماکہ، امن فورس کے 2 اہلکار شدید زخمی، رحیم یار خان منتقل

ڈیرہ بگٹی (صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیرکوہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے امن فورس کے اہلکار گزر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی دستے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر طبی امداد کے لیے رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا ہے۔