مقامی ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

ڈھاڈر میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز پر بے ضابطگیوں کا الزام، ٹھیکیداروں کا احتجاج

سبی(ویب نیوز) ڈھاڈر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں اور بیپرا قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات پر ٹھیکیداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹینڈرنگ کا عمل منسوخ کرکے دوبارہ شفاف انداز میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاج کرنے والے ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر ٹینڈر کمیٹی کے افسران دفتر میں موجود نہیں تھے، جس سے شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں اور من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کا تاثر پیدا ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ٹینڈرز منسوخ کرکے بیپرا قوانین کے مطابق نئی تاریخ کے ساتھ دوبارہ مشتہر کیے جائیں اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تاہم اس معاملے پر متعلقہ حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔