کوئٹہ(ویب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول، غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا، شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیوں اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی، دودھ، دہی، گوشت اور آٹے کے سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کے خلاف مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ فیلڈ مانیٹرنگ، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
