مقامی ۲۳ جون ۲۰۲۶

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ویب نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹر محمد طلحہ محمود، سینیٹر رانا محمودالحسن، رکن سندھ اسمبلی راجا خان جاکھرانی اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی صورتحال، خطے میں امن و استحکام، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے اور ایران۔امریکہ مذاکرات خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی متوازن خارجہ پالیسی، پاکستان کے سفارتی کردار، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی خدمات اور مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔