کوئٹہ( صداقت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے اور امریکی بحری جہازوں کی واپسی کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو اس امر پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جبکہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھولا جائے۔ ٹرمپ کے مطابق آبی بارودی سرنگوں کے خاتمے، ایرانی جوہری مواد کی نگرانی اور دیگر امور پر بھی پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے امریکی انتظامیہ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔
