مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت

کوئٹہ (ویب نیوز)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جاری ہڑتال اور احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد اور احتجاجی جلوس پر پابندی کی مذمت کی ہے۔ پارٹی نے واقعے کی اعلیٰ عدلیہ کی نگرانی میں شفاف تحقیقات، ملزمان کو سزا، طبی عملے کو سکیورٹی فراہم کرنے اور ڈاکٹرز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔