تازہ ترین ۵ ستمبر ۲۰۲۶

ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری، موجودہ حکومت نے قانون اور اخلاقی حدود پار کردی ہیں، لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ویب نیوز)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے ڈاکٹر بی بی عائشہ فیض کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانون اور اخلاقی حدود پار کردی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گرفتاری نے بلوچستان میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے ہیں، ریاستی اداروں اور حکومت کو شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور ہر اقدام آئین و قانون کے دائرے میں یقینی بنانا چاہیے۔ لشکری رئیسانی نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے بھی بلوچستان میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔