بیجنگ(ویب نیوز) چین نے امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پیش رفت میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین اس معاہدے کو ایک مثبت پیش رفت سمجھتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ دونوں ممالک طے شدہ شیڈول کے مطابق معاہدے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے مذاکرات میں پاکستان کی سہولت کاری کی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا ہی پائیدار امن اور استحکام کا بہترین راستہ ہے، جبکہ چین مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
