کوئٹہ (ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں چین اور روس ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین کسی بھی صورت ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا اور یہ فیصلہ چینی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کے تناظر میں وہ چینی صدر کی یقین دہانی پر اعتماد رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی انہیں بتایا ہے کہ ماسکو ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔
