مقامی ۱ ستمبر ۲۰۲۶

چوتو مل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، عمارت کو شدید نقصان

مستونگ (ویب نیوز) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چوتو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پرانی چوتو مل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔