مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

چمن میں ایک ارب روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان نذرِ آتش

چمن (ویب نیوز): پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا ایک ارب روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان جوڈیشل مجسٹریٹ، کسٹمز حکام اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی نگرانی میں نذرِ آتش کر دیا گیا۔ تقریب میں مختلف سرکاری افسران اور شہریوں نے شرکت کی جبکہ حکام نے اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔