مقامی ۳۰ اگست ۲۰۲۶

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

چمن (ویب نیوز)چمن اور گردونواح میں دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔